امریکہ دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں 2019ء کا آغاز سب سے آخر میں ہوا۔ لاکھوں امریکیوں نے سخت سردی کے باوجود کھلے آسمان تلے سڑکوں اور چوراہوں پر نئے سال کا جشن منایا۔
تصاویر: امریکہ میں سالِ نو کا جشن
9
سالِ نو کی تقریبات کے سلسلے میں امریکہ بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اس تصویر میں لاس ویگاس میں تعینات نیم فوجی دستے کے اہلکار دیکھے جاسکتے ہیں۔
10
شائقین سالِ نو کے جش کے موقع پر لاس ویگاس کے مشہور بلاگیو کسینو کے باہر نصب فواروں کا شو دیکھ رہے ہیں۔
11
سالِ نو کے آغاز کے موقع پر نیویارک میں بارش ہو رہی تھی لیکن سخت سردی اور بارش بھی جشن منانے کے شوقین افراد کا جوش و خروش کم نہ کرسکی۔
12
ٹائمز اسکوائر پر پولیس کے دو اہلکار سراغ رساں کتے کے ہمراہ گشت کر رہے ہیں۔