دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے ہوا۔ ایشیا، یورپ اور امریکہ میں بھی نئے سال کی آمد پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں

1
بینکاک میں بھی سال نو کے جشن کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رُخ کرتے ہیں

2
نیپال میں نئے سال کی آمد سے ایک روز پہلے ہی جشن شروع ہو گیا اور گررنگ نامی برادری نے بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کھٹمنڈو میں ایک تقریب میں خواتین نے روایتی لباس زیب تن کیے

3
نیپال کی گررنگ برادری کے مرد بھی خواتین کی طرح ہی روایتی لباس پہن کر سال نو کے جشن میں شریک ہوئے

4
نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو میں نئے سال کی آمد پر منائے جانے والے اس جشن کو ' تامو لہوسر' کہا جاتا ہے