نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملے کو ایک ہفتہ مکمل ہونے پر جمعے کے روز ہیگلے پارک میں نماز جمعہ کا ایک بڑا اجتماع ہوا، جس میں ملک بھر سے مسلمانوں نے شرکت کی۔ وزیر اعظم جیسڈاارڈن بھی پاکستانی لباس پہن کر شامل ہوئیں۔ مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ٹی وی اور ریڈیو پر براہِ راست اذان نشر کی گئی اور ملک بھر میں لوگوں نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
تصاویر: کرائسٹ چرچ فائرنگ کے بعد نماز جمعہ کا پہلا اجتماع
12
ہیگلے پارک میں نماز جمعہ کے اجتماع کا ایک منظر
13
زاہد مصطفیٰ (بائیں جانب دوسرے) نے 15 مارچ کی فائرنگ میں اپنا بیٹا اور بھائی کھو دیے تھے۔ نماز جمعہ میں آمد پر لوگ ان سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔
14
امام کمال فودا، ہیگلے پارک کے جمعے کے اجتماع میں خطبہ دے رہے ہیں۔