نائجیریا کے شہر چیبوک سے شدت پسند گروہ بوکو حرام نے تین سال قبل اغوا کی جانے والی درجنوں طالبات میں سے مزید 82 کو رہا کر دیا ہے۔ اتوار کو نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے دارالحکومت ابوجا میں ان طالبات کا استقبال کیا۔
نائیجریا: رہا ہونے والی طالبات کی صدر بوہاری سے ملاقات
5
اتنی بڑی تعداد میں اسکول کی طالبات کا اغوا، بوکو حرام کے اہم ترین واقعات میں سے ایک ہے جس کے خلاف پوری دنیا میں آواز اٹھائی گئی تھی۔
6
لڑکیوں کے والدین نے ان کی رہائی کے لیے بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے تھے۔
7
پچھلے سال ریڈکراس کی عالمی کمیٹی کی مدد سے طے پانے والے ایک معاہدے میں 20 سے زیادہ لڑکیوں کو رہائی مل گئی تھی۔
8
نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ان طالبات کے لیے ایک تقریب بھی منعقد کی گئی۔