نائجیریا کے شہر چیبوک سے شدت پسند گروہ بوکو حرام نے تین سال قبل اغوا کی جانے والی درجنوں طالبات میں سے مزید 82 کو رہا کر دیا ہے۔ اتوار کو نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے دارالحکومت ابوجا میں ان طالبات کا استقبال کیا۔
نائیجریا: رہا ہونے والی طالبات کی صدر بوہاری سے ملاقات

1
نائجیریا کے شہر چیبوک سے شدت پسند گروہ بوکو حرام نے تین سال قبل اغوا کی جانے والی درجنوں طالبات میں سے مزید 82 کو رہا کر دیا ہے۔

2
اتوار کو نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے دارالحکومت ابوجا میں ان طالبات کا استقبال کیا۔

3
اطلاعات کے مطابق ان لڑکیوں کی رہائی حکومت اور بوکو حرام کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔

4
اپریل 2014ء میں چیبوک شہر میں واقع ایک اسکول پر حملہ کر کے بوکو حرام نے 200 سے زائد لڑکیوں کو اغوا کر لیا تھا۔
فیس بک فورم