ہالی وڈ ستاروں اور شاہی شخصیات کی شرکت کے ساتھ منگل کو لندن کے رائل البرٹ ہال میں بالآخر ہالی وڈ کی سب سے بڑی فرنچائز میں سے ایک جیمز بانڈ کی فلم 'نو ٹائم ٹو ڈائی' کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔ جیمز بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم 'نو ٹائم ٹو ڈائی' اپریل 2020 میں ریلیز ہونی تھی جو کرونا وائرس کی وجہ سے تین مرتبہ تاخیر کا شکار ہو چکی ہے۔
جیمز بانڈ کی واپسی: ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کا رنگا رنگ پریمیئر
5
پندرہ برس تک جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے ڈینئل کریگ کی یہ فلم پانچویں اور آخری فلم ہو گی۔
6
تقریب میں شریک برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کا سنہری لباس بھی موضوع گفتگو رہا۔
7
بیس کروڑ ڈالر کے بجٹ میں بننے والی برطانیہ کی جاسوسی فلم 'نو ٹائم ٹو ڈائی' سے توقعات بہت زیادہ ہیں۔
8
اس سے قبل 2012 اور 2015 میں ریلیز ہونے والی جیمز بانڈ کی دو فلمیں 'اسکائے فال' اور 'اسپیکٹر' نے دنیا بھر سے 88 کروڑ اور ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کیا تھا۔