شمالی اور جنوبی کوریا شدید کشیدہ صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ سطحی ہنگامی مذاکرات پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ سیول کے مطابق دونوں ملکوں کے نمائندے ہفتہ کی شام غیر فوجی علاقے پنمونجوم میں اعلیٰ سطح پر مذاکرات کر رہے ہیں۔
شمالی و جنوبی کوریا کا اعلیٰ عہدیداروں کی ملاقات پر اتفاق

1
ملاقات میں جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہئی کے مشیر برائے قومی سلامتی اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے قریبی ساتھی شریک ہیں۔

2
اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان ملاقات غیر فوجی علاقے پنمونجوم میں ہو رہی ہے۔

3
دونوں ممالک کے درمیان 1953ء کی کوریائی جنگ کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کوئی امن معاہدہ نہیں ہوا اور یہ ممالک اب بھی تکنیکی اعتبار سے حالت جنگ میں ہیں۔

4
جنوبی کوریا کے لوگ شمالی کوریا کے رہنما کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔