امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور آگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔
تصاویر: کیلیفورنیا میں آگ سے تباہی

1
حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ مسلسل پھیل رہی ہے اور اس پر قابو پانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

2
کیلی فورنیا کے محکمۂ جنگلات کے مطابق ریاست کی مختلف کاؤنٹیز میں 22 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے

3
آگ سے اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد عمارتیں تباہ یا متاثر ہوئی ہیں۔ کئی قصبے اور آبادیاں مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہیں۔

4
حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ علاقوں میں 300 سے زائد افراد لاپتا ہیں جب کہ سیکڑوں افراد دھویں سے متاثر ہونے اور جھلسنے کے باعث اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں