رسائی کے لنکس

ایبولا: صحتیاب نرس کی صدر اوباما سے ملاقات


وائٹ ہاؤس کے ترجمان، جوش ارنیسٹ نے بتایا کہ صدر کو قطعا ً کوئی پریشانی نہیں تھی کہ فام کو گلے لگانا کسی خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

امریکہ کی ایک نرس جنھیں لائبیریا سے آئے ایبولا کے مریض کی دیکھ بھال کے دوران بیماری لگ گئی تھی، اُنھیں شفایاب ہونے کے بعد اسپتال سے رخصت کیا گیا ہے۔

جمعہ وائٹ ہاؤس آمد پر، صدر اوباما نے نرس نینا فام کو گلے لگایا۔

صدر سے اس ملاقات سے کچھ ہی دیر قبل اُنھیں واشنگٹن سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ‘نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ (این آئی ایچ)‘ کے اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان، جوش ارنیسٹ نے بتایا کہ صدر کو قطعا ً کوئی پریشانی نہیں تھی کہ فام کو گلے لگانا کسی خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

فام، ڈیلس کے ایک اسپتال میں نرس کے فرائض انجام دیتی ہیں۔

وہ پہلی مریضہ تھیں جن کا ایبولا کے مرض کی تشخیص کے بعد علاج کیا گیا۔ اِس سے قبل، جمعہ ہی کے روز، اُنھوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اپنی صحتیابی پر وہ مشکور ہیں۔

این آئی ایچ سے تعلق رکھنے والے، ڈاکٹر اینتھونی فوسی نے بتایا کہ ’فام ابیولا سے صحتیاب ہو چکی ہیں۔ یہ بات واضح ہو جانی چاہیئے‘۔

اُنھوں نے کہا کہ این آئی ایچ کے اسپتال میں قیام کے دوران، فام کو کسی قسم کی تجرباتی ادویات نہیں دی گئیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ نرس کی کم عمری اور اس سے پہلے اچھی صحت کی بدولت ہی اُنھیں وائرس کو شکست دینے میں مدد ملی ہوگ ی۔


XS
SM
MD
LG