رسائی کے لنکس

امریکی صدر براک اوباما کا دورہٴ بھارت اگست یا اکتوبر میں ہوگا: من موہن سنگھ کا بیان


امریکی صدر براک اوباما کا دورہٴ بھارت اگست یا اکتوبر میں ہوگا: من موہن سنگھ کا بیان
امریکی صدر براک اوباما کا دورہٴ بھارت اگست یا اکتوبر میں ہوگا: من موہن سنگھ کا بیان

وزیرِ اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے ، جو کہ امریکہ اور برازیل کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرکے نئی دہلی پہنچے ہیں، کہا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما اگست یا اکتوبر میں بھارت کا دورہ کریں گے۔

تاہم، اُنھوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ابھی اُن کے دورے کی تاریخ مقرر نہیں ہوئی۔

اُنھوں نے چین سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عالمی برادری کو چین کی ترقی کے برعکس بھارت کی ترقی کے بارے میں کوئی خدشات نہیں ہیں۔ عالمی برادری اِس بارے میں بھارت کے ساتھ ہمدردانہ رویہ رکھتی ہے اور بھارت کی ترقی کی متمنی ہے۔ اُن کے بقول، ‘ہم اِس سے فائدہ اُٹھائیں گے، ا ور اِس رجحان کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔’

تاہم، اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو پہلے غریبی ا ور پس ماندگی جیسے گھریلو مسائل کا سامنا ہے۔ اُن کے الفاظ میں: ‘ہمیں ناخواندگی، غریبی اور امراض جیسے مسائل پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔’

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے واشنگٹن میں جوہری سلامتی سے متعلق سربراہی کانفرنس اور برازیل میں کئی فریقوں کی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر تقریباً 50عالمی رہنماؤں سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہٴ خیال کیا تھا۔

وہ ہفتے کے روز نئی دہلی لوٹ آئے ہیں۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG