رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا افغان قیادت سے ٹیلی فون پر رابطہ


واضح رہے صدر اوباما کی مدت صدارت 20 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ٹیلی فون پر الوادعی رابطہ کیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر اوباما نے بدعنوانی میں کمی اور قانون کی عمل داری کی کوششوں پر افغان قیادت اور اتحادی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

صدر اوباما نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کی مشترکہ کوششوں کو بھی سراہا۔

دریں اثنا صدر اوباما نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاع، سول نیوکلیئر انرجی، عوام کے درمیان رابطوں اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر بات چیت کی۔

واضح رہے صدر اوباما کی مدت صدارت 20 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG