رسائی کے لنکس

اوباما کا زیکا وائرس سے بچاؤ کے لیے درکار رقم مختص کرنے پر زور


فائل
فائل

اپنے ہفتہ وار خطاب میں اوباما نے کہا کہ چھ ماہ قبل اُنھوں نے کانگریس سے کہا تھا کہ صحت عامہ کے ماہرین کو زیکا سے بچاؤ کے کام کے لیے درکار ’’ہنگامی وسائل‘‘ سے متعلق فنڈ فراہم کیے جائیں، لیکن کانگریس نے انکار کیا

امریکی صدر براک اوباما نے کانگریس میں ری پبلیکن ارکان پر زور دیا ہے کہ زیکا وائرس کے خلاف تحقیقی کام کے لیے رقوم کی منظوری دی جائے۔

اپنے ہفتہ وار خطاب میں اوباما نے کہا کہ چھ ماہ قبل اُنھوں نے کانگریس سے کہا تھا کہ صحت عامہ کے ماہرین کو زیکا سے بچاؤ کے کام کے لیے درکار ’’ہنگامی وسائل‘‘ سے متعلق فنڈ فراہم کیے جائیں، لیکن کانگریس نے انکار کیا۔

برعکس اِس کے، صدر نے کہا کہ ’’ہمیں ایبولا، سرطان اور دیگر امراض کا مقابلہ کرنے کے لیے دستیاب مختص وسائل استعمال کرنا پڑے‘‘۔

اوباما نے کہا کہ ’’یہ انداز حل کی تلاش میں کارگر نہیں تھا۔ اور کانگریس سات ہفتے کی تعطیل پر ہے، جب کہ زیکا وائرس کے خلاف امریکیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا‘‘۔

صدر اوباما نے کہا کہ ’’کانگریس میں ری پبلیکن ارکان زیکا کو خطرہ سمجھیں، اور لیبر ڈے کے بعد جب وہ واشنگٹن واپس آئیں تو اِس معاملے کو اولین اہمیت دی جائے‘‘۔

جمعے کے روز خوراک اور ادویات کے انتظام سے متعلق امریکی ادارے ، ’یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن‘ نے زیکا وائرس کے تجزئے کے لیے خون کے ٹیسٹ سے متعلق رہنما اصول کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعمال سے قبل خون کے نمونے کا تجزیہ لازم ہے۔

’ایف ڈی اے‘ نے کہا ہے کہ اُس کی جانب سے نئی سفارشات اس لیے وضع کی گئی ہیں چونکہ سارے سائنسی ثبوت کو پیش نظر رکھا گیا ہے کہ زیکا وائرس کے انفیکشن کے پیدا ہونے والے بچوں اور حاملہ مائوں کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG