موریشیس میں جاپان کے تیل بردار جہاز سے خام تیل کے اخراج سے آبی حیات کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ جہاز میں ہزاروں ٹن تیل موجود ہے جب کہ ایک ہزار ٹن سے زائد تیل اب تک سمندر میں بہہ چکا ہے۔ موریشیس میں سیکڑوں شہری رضاکارانہ طور پر سمندر کی صفائی مہم میں شامل ہو گئے ہیں۔
موریشیس میں بحری جہاز سے تیل کا اخراج
5
تیل کے اخراج سے سمندری حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ماہرین کے مطابق تیل کا اخراج مچھلیوں اور دیگر آبی حیات کو زہر دینے کے مترادف ہے۔
6
سیکڑوں طلبہ، ماحولیاتی کارکن اور موریشیس کے رہائشی 24 گھنٹے ساحل کی صفائی میں مصروف ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق جہاز میں چار ہزار ٹن تیل موجود تھا۔
7
جاپان کا یہ بحری جہاز 25 جولائی کو موریشیس کے جنوب مشرقی ساحل پر میرین پارک کے قریب ایک چٹان سے ٹکرا گیا تھا جس کے باعث تیل کا اخراج شروع ہوا۔
8
حکام کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔