امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ حکام کے مطابق آگ تیزی سے پھیلنے کی وجہ ہوا ہے جس سے جنگلات میں آگ بڑھتی جا رہی ہے۔ جمعے کی شام تک آگ لاس انجلس کے قریب پہنچ چکی تھی۔ انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ آگ کے باعث ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ جمعرات کو لگنے والی آگ جمعے کو 7ہزار سے زیادہ ایکڑ پر پھیل چکی تھی جبکہ یہ جنوبی کیلی فورنیا کے علاقوں کے قریب پہنچ چکی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اب تک آگ سے 31 سے زائد عمارات متاثر ہوئی ہیں۔ انتطامیہ نے آگ سے متاثرہ علاقے میں 23 ہزار سے زائد گھر خالی کروائے ہیں۔ کیلی فورنیا کے ادارے پیسفک گیس اینڈ الیکٹرک نے بھی بڑے حصے میں بجلی اور گیس کی فراہمی بند کر دی ہے تاکہ اس سے آگ مزید نہ پھیلے جبکہ کسی قسم کا حادثہ رونما نہ ہو۔ آگ پر قابو پانے کے ایک جانب جہاں ٹرک استعمال کیے جا رہے ہیں وہیں جہاز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
کیلی فورنیا: جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری

1
جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے جہاز سے اس پر پانی اوز کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا ہے

2
آگ کے باعث رہائشی علاقوں میں بھی کئی ہزار مکان خالی کروائے گئے ہیں

3
امدادی کارکنوں کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد متاثرہ علاقوں میں متعین ہیں

4
رہائشی علاقوں میں آگ پھیلنے سے کئی عمارات متاثر ہو چکی ہیں