بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بچوں کی نصابی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں۔ گزشتہ سال بھارت نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی تو کئی ماہ تک تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہو سکی تھیں۔ پھر کرونا وائرس کی وبا نے تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرا دیے۔ کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس بھی ایک سال سے بند ہے جس کی وجہ سے طلبہ کو آن لائن کلاسز لینے میں بھی مشکلات ہیں۔ ایسے میں کچھ طلبہ 'اوپن ایئر کلاسز' لے کر تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں 'اوپن ایئر کلاسز'
5
کشمیر کا ایک ننھا طالب علم شاید مستقبل کی سوچوں میں کھویا ہوا ہے۔
6
ایک استاد اپنی طالبہ کو سبق پڑھا رہے ہیں۔
7
کھلے آسمان تلے قائم اس عارضی اسکول میں ہر جماعت کے بچوں کی الگ الگ کلاس لی جاتی ہے۔
8
طلبہ سماجی فاصلے قائم رکھتے ہوئے دائرے کی شکل میں بیٹھ کر کلاس لے رہے ہیں۔