رسائی کے لنکس

امریکہ میں کام کے خواہش مند ڈاکٹروں کے لیے مواقع


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

کرونا وائرس سے متاثر ملکوں میں امریکہ سرفہرست ہے جہاں کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ ہیلتھ کئیر سسٹم پر دباؤ کی وجہ سے امریکی انتظامیہ نے دنیا بھر میں ایسے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حوصلہ افزائی کی ہے جو امریکہ میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق، طب کے شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد ویزا اپائنمنٹ کے لیے قریب ترین امریکی سفارت خانے یا قونصلیٹ سے رابطہ کریں۔

ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جن کے پاس پہلے سے امیگرنٹ یا نان امیگرنٹ امریکی ویزا ہے یا منظور شدہ ایکس چینج وزیٹر پروگرام میں اہلیت کا سرٹیفکیٹ ہے، خاص طور پر ایسے عملے کو ترجیح دی جائے گی جو کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کا تجربہ رکھتے ہیں۔

امریکہ میں موجود غیر ملکی ماہرین طب سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے قیام میں اضافے کے لیے پروگرام اسپانسر سے رابطہ کریں۔ جو لوگ قیام میں اضافہ یا ویزے کے اسٹیٹس میں تبدیلی چاہتے ہیں، انھیں سٹیزن اینڈ امیگریشن سروسز سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں تفصیلات امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی سفارت خانوں کی ویب سائٹس پر تلاش کی جا سکتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG