رسائی کے لنکس

اورکزئی میں شدید جھڑپیں، 5 فوجیوں سمیت 30 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عسکری ذرائع نے بتایا کہ اپراورکزئی میں فوج کی پیش قدمی کے دوران گھات میں بیٹھے عسکریت پسندوں نے اچانک دھاوا بول دیا۔

پاکستان کے شمال مغربی اورکزئی قبائلی خطے میں منگل کو سرکاری فوج اور عسکریت پسندوں کی درمیان شدید جھڑپوں میں کم ازکم 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

قبائلی ذرائع کے مطابق لڑائی میں پانچ فوجی ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 25 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا۔

عسکری ذرائع نے بتایا کہ اپراورکزئی میں فوج کی پیش قدمی کے دوران گھات میں بیٹھے عسکریت پسندوں نے اچانک دھاوا بول دیا۔

وفاق کے زیر انتظام اس قبائلی علاقے میں طالبان شدت پسندوں کے خلاف کئی ماہ سے آپریشن جاری ہے تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان جھڑپوں میں تیزی آئی ہے۔

جمعہ اور اتوار کو پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کی مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری میں حکام نے مجموعی طور پر دو درجن جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعوٰٰی کیا تھا۔

تاہم آزاد ذرائع سے دونوں جانب سے کیے جانے والےدعوؤں کی تصدیق ممکن نہیں کیونکہ قبائلی علاقوں میں صحافیوں یا امدادی تنظیموں کو رسائی حاصل نہیں۔
XS
SM
MD
LG