کرونا وائرس نے سماجی دوریوں کی موجودگی کو برقرار رکھتے ہوئے 'ایک نیا جہاں' آباد کیا ہے۔ اس نئے جہاں میں لوگوں نے ایک دوسرے سے فاصلے بڑھانے کے نئے اور دلچسپ طریقے ایجاد کر لیے ہیں کہ یہی وقت کا تقاضہ بھی ہے۔
سماجی دوریوں کے درمیان آباد ایک نیا جہاں
![بھارت کے شہر اگرتلہ کے ایک انجینئر پارتھا ساہا اوران کی بیٹی پرگیہ ساہا نے سفر کی غرض سے بیٹری سے چلنے والی بائیک بنائی ہے۔ جس میں دو نشستیں ہیں اور دونوں نشستوں کے درمیان سماجی دوری کی غرض سے کئی فٹ کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔ ](https://gdb.voanews.com/f29a3fce-7389-4ee4-bde5-bca8c1225b8c_w1024_q10_s.jpg)
1
بھارت کے شہر اگرتلہ کے ایک انجینئر پارتھا ساہا اوران کی بیٹی پرگیہ ساہا نے سفر کی غرض سے بیٹری سے چلنے والی بائیک بنائی ہے۔ جس میں دو نشستیں ہیں اور دونوں نشستوں کے درمیان سماجی دوری کی غرض سے کئی فٹ کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔
![ڈنمارک میں پیدل چلنے والوں کے لیے مختص گلی کے عین درمیان میں پیلے رنگ سے لکیر کھینچ دی گئی ہے تاکہ مخالف سمت سے آنے والے افراد کے درمیان سماجی دوری برقرار رہے۔ ](https://gdb.voanews.com/5c9cf01a-acba-48fd-9f4d-f1a9ebf63688_w1024_q10_s.jpg)
2
ڈنمارک میں پیدل چلنے والوں کے لیے مختص گلی کے عین درمیان میں پیلے رنگ سے لکیر کھینچ دی گئی ہے تاکہ مخالف سمت سے آنے والے افراد کے درمیان سماجی دوری برقرار رہے۔
![بینکاک کے ریستوران طویل لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ کھانا کھانے کے غرض سے آنے والے گاہکوں کے درمیان سماجی دوری برقرار رکھنے کے لیے ہر دو نشستوں کے درمیان پلاسٹک کی رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔](https://gdb.voanews.com/ab1d7c32-6ba2-4e3a-b6f1-2a23cc640a64_w1024_q10_s.jpg)
3
بینکاک کے ریستوران طویل لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ کھانا کھانے کے غرض سے آنے والے گاہکوں کے درمیان سماجی دوری برقرار رکھنے کے لیے ہر دو نشستوں کے درمیان پلاسٹک کی رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔
![لندن کے ریلوے اسٹیشنز پر سماجی دوری برقرار رکھنے کے لیے جگہ جگہ بورڈ آویزاں ہیں۔ بورڈ پر سماجی دوری کے لیے کم از کم دو میٹر کا فاصلہ رکھنے کا کہا گیا ہے۔](https://gdb.voanews.com/fd30572c-b0a0-4b12-9b30-7107ad88908f_w1024_q10_s.jpg)
4
لندن کے ریلوے اسٹیشنز پر سماجی دوری برقرار رکھنے کے لیے جگہ جگہ بورڈ آویزاں ہیں۔ بورڈ پر سماجی دوری کے لیے کم از کم دو میٹر کا فاصلہ رکھنے کا کہا گیا ہے۔