رسائی کے لنکس

افغانستان کے فوجی افسران کا دورہ پاکستان منسوخ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

یہ فیصلہ 25 اور 26 مارچ کو پاک افغان سرحد پر پاکستانی فوج کی طرف سے مبینہ طور پر افغانسان کے سرحدی صوبہ کنڑ پر گولہ باری کے بعد کیا۔

افغانستان نے اپنے فوجی افسران کے دورہ پاکستان کو منسوخ کر دیا ہے۔

افغان وزرات خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے 11 افسران پر مشتمل ایک ٹیم نے پاکستانی فوج کی دعوت پر کوئٹہ اسٹاف کالج کا دورہ کرنا تھا جسے اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ 25 اور 26 مارچ کو پاک افغان سرحد پر پاکستانی فوج کی طرف سے مبینہ طور پر افغانسان کے سرحدی صوبہ کنڑ پر گولہ باری کے بعد کیا۔

افغانستان کے اس الزام پر پاکستان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

پاکستان بھی یہ الزام لگاتا آیا ہے کہ افغانستان میں قائم پناہ گاہوں سے شدت پسند سرحد پار پاکستانی فوجی چوکیوں اور قریبی دیہاتوں پر حملہ کرتے آئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG