رسائی کے لنکس

logo-print

پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ


اطلاعات کے مطابق تازہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب چند روز قبل ایک سرحدی چوکی پر فائرنگ کے تبادلے میں تباہ ہونے والے ایک سرحدی گیٹ کی مرمت کا کام شروع کیا گیا۔

پاکستان اور افغانستان کی سرحدی افواج کے درمیان پیر کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا لیکن تاحال اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اطلاعات کے مطابق تازہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب چند روز قبل ایک سرحدی چوکی پر فائرنگ کے تبادلے میں تباہ ہونے والے ایک سرحدی گیٹ کی مرمت کا کام شروع کیا گیا۔

دونوں ملکوں کے عہدیدار ایک دوسرے پر فائرنگ کے آغاز کا الزام لگاتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی پاک افغان سرحد پر گورسل چیک پوسٹ پر فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی حکام کے مطابق اس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے جب کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں افغان حکام کے مطابق اس کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔

پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں تناؤ آیا ہے۔
XS
SM
MD
LG