رسائی کے لنکس

logo-print

پاکستانی فضائیہ کے افسر کے لیے اعلٰی تربیت کا برطانوی اعزاز


ٹریننگ کےدوران امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے'بہترین اورسیز امیدوار' کا واحد امتیاز پاکستانی فلائنگ آفیسر جنید سلیم نے حاصل کیا۔

پاکستان فضائیہ کے ایک فلائنگ آفیسر جنید سلیم نے برطانیہ کی رائل ائیر فورس اکیڈمی میں اس سال کا 'بیسٹ اورسیز کیڈٹ ایواڈ' جیت لیا ہے۔

برطانوی فضائیہ کورنوال کےتربیتی مرکز میں تقسیم اسناد کی تقریب کےموقع پر ٹریننگ کےدوران امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے'بہترین اورسیز امیدوار' کا واحد امتیاز پاکستانی فلائنگ آفیسر جنید سلیم نے حاصل کیا۔

پاکستانی ہائی کمیشنر سید ابن عباس کی جانب سے 25 جون کو جنید سلیم کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کی میزبانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کی، جنھوں نےاس موقع پرفلائنگ آفیسر کی قابل ذکر کامیابی پر انھیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی کامیابی سے پورے پاکستان کا نام روشن ہوا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ یہ پاکستام فضائیہ کی طرف سے اعلی پیشہ وارانہ معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے،جو کہ ہمیشہ پاک فضائیہ کے اعلی معیار کےساتھ برقرار رہا ہے۔

سید ابن عباس کا کہنا تھا، فلائنگ آفیسر جنید سلیم کی کامیابی ناصرف پاکستانی فضائیہ بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا موقع ہے اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے تعلیمی اور تربیتی ادارے کسی سے پیچھے نہیں ہیں جیسا کہ جنید سلیم کی کامیابی کی صورت میں یہ بات ظاہر ہوئی ہے۔

جنید سلیم نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور سے منسوب کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ان کی کامیابی پاکستان کی مسلح افواج کے حوصلے بلند کرئے گی جو اسوقت ملک میں امن و استحکام لانے کے لیے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے میں مصروف ہیں۔

رائل ائیر فورس کالج کارنوال ایک تعلیمی اور تربیتی مرکز ہے، جہاں ’آر اے ایف‘ کے نوجوانوں کو ابتدائی تربیت فراہم کی جاتی ہے جو کمشنڈ افسران بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔

پاکستان ائیر فورس دنیا کی چھٹی بڑی فضائیہ ہے قیام پاکستان کے وقت اسے رائل پاکستان ائیر فورس کہا جاتا تھا لیکن بعد میں اس کا پاکستان ائیر فورس رکھ دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG