رسائی کے لنکس

ورجینیا میں کشمیری نژاد شہری میں کرونا وائرس


Medical Workers
Medical Workers

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے نواح میں مقیم، کشمیری نژاد امریکی شہری کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

58 سالہ زبیر خان واشنگٹن سے متصل آرلنگٹن ورجینیا میں رہتے ہیں اور ریسٹورنٹ اور ٹرانسپورٹیشن کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ وہ گزشتہ 9 دن سے بخار اور دیگر علامات کے ساتھ گھر میں دوسروں سے الگ تھلگ قرنطینہ میں موجود تھے۔

بدھ کو تیز بخار ہونے پر انھیں ایمرجنسی لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دوا دے کر واپس بھیج دیا۔ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا گیا اور مثبت آنے کے بعد دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کاؤنٹی اور اسپتال کے عملے نے مریض اور اہلخانہ کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا ہے۔ زبیر خان کے اہلخانہ کو بھی 14 دن قرنطینہ میں رہنے کا پابند کیا گیا ہے۔

زبیر خان کا آبائی تعلق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع راولاکوٹ سے ہے اور وہ متحرک کمیونٹی لیڈرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔

  • 16x9 Image

    اسد حسن

    اسد حسن دو دہائیوں سے ریڈیو براڈ کاسٹنگ اور صحافتی شعبے سے منسلک ہیں۔ وہ وی او اے اردو کے لئے واشنگٹن ڈی سی میں ڈیجیٹل کانٹینٹ ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG