رسائی کے لنکس

logo-print

پاکستان فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ


پاکستان فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ جمعہ کو کراچی کے قریب سونمیانی کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

میراج طیارہ (فائل فوٹو)
میراج طیارہ (فائل فوٹو)

فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’میراج‘ ساخت کا طیارہ ’’معمول کی تربیتی پرواز‘‘ پر تھا اور طیارہ تباہ ہونے سے پہلے پائلٹ اس سے باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔

اطلاعات کے مطابق طیارے نے کراچی میں مسرور ائیر بیس سے اُڑان بھری تھی جس کے کچھ دیر بعد ہی اسے یہ حادثہ پیش آیا۔

اس واقعے میں زمین پر کسی شخص کے زخمی ہونے یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

آپ کی رائے

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG