رسائی کے لنکس

logo-print

اداکارہ تمنا بیگم انتقال کرگئیں


اداکارہ تمنا بیگم انتقال کرگئیں

پاکستانی فلم اور ٹی وی کی سینیئر اداکارہ تمنا بیگم طویل علالت کے بعد پیر کو کراچی میں انتقال کرگئیں۔ وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

تقریباً چالیس سال سے زائد عرصے پر محیط فنی سفر کا آغاز تمنا نے 1960ء میں ریڈیو پاکستان سے کیا۔

ستر اور اسی کی دہائی میں بے شمار فلموں میں منفی اور مزاحیہ کرداروں سے انھوں نے اپنی الگ شناخت بنائی۔ بعد ازاں نوے کی دہائی میں انھوں نے چھوٹی سکرین پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تمنا بیگم کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

XS
SM
MD
LG