پاکستان اور افغانستان میں آنے والے طاقتور زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ منگل کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے افغانستان اور بھارت کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے لیکن اس سے سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان پاکستان کے شمال مغرب میں ہوا۔
زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ، امدادی کارروائیاں جاری
9
ملک میں اب تک مجموعی طور پر 231 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
10
پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے بعض دور افتادہ علاقوں میں زخمی لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا۔
11
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
12
وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سربراہی میں ملک بھر میں آنے والے زلزلے کے تقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔