رسائی کے لنکس

پاکستان نے افغان سرحدی گذرگاہ خرلاچی کھول دی


پاکستان اور افغانستان کے درمیان سپن کے مقام پر سرحدی گذرگاہ۔ فائل فوٹو۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سپن کے مقام پر سرحدی گذرگاہ۔ فائل فوٹو۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرم ایجنسی کے علاقے میں افغان سرحد پر واقع خرلاچی سرحدی گذرگاہ کو آج سے کھول دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا یہ فیصلہ پاکستان کے ذریعے افغان تجارت کو راہدای کی سہولتیں فراہم کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھنا ہے۔

بیان میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ گذرگاہ صرف پیدل سرحد عبور کرنے والوں کے لیے ہی مختص نہیں بلکہ یہ تجارتی سامان کی نقل و حرکت اور تجارت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہے۔

XS
SM
MD
LG