حکومت مخالف جماعت پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کی طرف سے اسلام آباد میں دو ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد بدھ کو لوگوں کی واپسی کا سفر جاری رہا۔
طاہر القادری کا دھرنا ختم
5
دھرنے میں ابتدا میں تو ہزاروں افراد موجود رہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی تعداد کم ہوتی گئی۔
6
طاہر القادری نے 14 اگست کو لاہور سے انقلاب مارچ کا آغاز کیا تھا جو اسلام آباد پہنچ کر 20 اگست سے پارلیمان کے سامنے ڈی چوک میں احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہو گیا تھا۔
7
پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں موجود لوگ اپنا سامان سمیٹ کر گھروں کو لوٹ کر جا رہے ہیں۔
8
دھرنے کے مقام پر ایک رضارکار صفائی کر رہا ہے۔