پاکستان میں کوئلے کی کانوں میں غیر محفوظ ماحول کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ اس کان کنی سے وابستہ ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں چوآ سیدن شاہ کے مقام پر کوئلے کی کان پر کام کرنے والے مزدوروں میں سے بیشتر کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ ہے۔ کانوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی تربیت میں کمی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے سامان کی عدم دستیابی کانوں میں کام کرنے کا ماحول انتہائی غیر محفوظ سمجھا جاتا ہے اور ہر سال بیسیوں افراد کانوں میں پیش آنے والے حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔