پاکستان میں کرونا وائرس کے دو مصدقہ کیسز سامنے آنے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کی مرکزی اور صوبائی حکومتیں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ ملک بھر کے اسپتالوں میں 'آئسو لیشن وارڈز' قائم کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان میں کرونا وائرس

1
ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سے آنے والے افراد کی اسکریننگ سخت کردی گئی ہے۔ کرونا وائرس کا ایک کیس کراچی جب کہ دوسرا اسلام آباد سے رپورٹ ہوا ہے۔

2
کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کو آغا خان اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی تمام اسپتالوں میں طبی عملے کو ماسک پہننے سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

3
کرونا وائرس پاکستان میں ایران سے آنے کے شواہد ملے ہیں۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر پاکستان نے ایران سے متصل سرحد بند کر دی ہے۔

4
تفتان بارڈر پر مامور پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی ماسک پہننے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔