الیکشن کمیشن کا عمران خان کو 30 جولائی کو پیش ہونے کا نوٹس
رائے دہی کے عمل میں رازداری نہ برتنے کے معاملے پر پاکستان الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ، عمران خان کو طلب کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹس جاری کیا ہے۔
ضوابط کے مطابق، ووٹر کو بوتھ میں جا کر انتخابی نشان پر مہر لگانی ہوتی ہے۔
تاہم، اطلاعات کے مطابق، کیمروں کی موجودگی میں پی ٹی آئی کے سربراہ نے ووٹ دیتے وقت پولنگ اسٹیشن کے ضابطے کی مبینہ خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی کے انتخابی نشان ’بلے‘ پہ اسٹمپ لگایا اور ووٹ دیتے ہوئے خفیہ طریقہٴ کار کا پاس نہیں رکھا۔
'حافظ صاحب نے پھول بھیجے ہیں'
ملی مسلم لیگ کی سبز جیکٹیں پہنے یہ نوجوان اردو وی او اے کی ٹیم کو اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز کے باہر ووٹنگ ختم ہونے کے بعد سیکیورٹی عملے کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتا نظر آیا۔ اس نے بتایا کہ "حافظ صاحب" نے پورے پاکستان میں پولنگ اسٹیشنز میں تعینات سیکیورٹی عملے کو پھول بھیجے ہیں۔
ملک بھر میں ووٹوں کی گنتی جاری
ملک بھر میں بدھ کو ہونے والے عام انتخابات کی پولنگ کے بعد اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ وائس آف امریکہ کی ٹیم نے اسلام آباد کے ایک پولنگ اسٹیشن میں ووٹوں کی گنتی کے عمل کا جائزہ لیا۔
تصاویر: کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکہ
کوئٹہ: پولنگ اسٹیشن کے باہر خود کش دھماکے کی تصاویر۔