انسپکٹر شہزادی گیلانی صوبہ خیبر پختونخواہ میں تعینات ہیں اور بطور خاتون پولیس افسر ملک کے شمال مغربی صوبے میں کام کرنا ان کے لیے بعض اوقات مشکل ہو جاتا ہے۔ شہزادی گیلانی کو پولیس فورس میں شمولیت کے لیے انھیں اپنے باپ کی حکم عدولی کرنا پڑی، اپنی شادی ختم کرنا پڑی اور اپنی بنیادی تربیت کے لیے بھی قیمت ادا کرنا پڑی۔
دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والی خاتون انسپکٹر شہزادی گیلانی
9
صوبے میں 1994ء میں دو پولیس سٹیشنز کھولے گئے تھے۔ مگر سہولتوں کے فقدان اور عملے میں فرائض میں کوتاہی جیسے مسائل کے باعث ان پولیس اسٹیشنز کی کارکردگی متاثر کن ثابت نہ ہوئی۔
10
شہزادی گیلانی کہتی ہیں کہ اگر لوگ یہ دیکھیں گے کہ خواتین پولیس افسر اپنا کام اچھے طریقے سے سر انجام دے رہی ہیں تو وہ اس حوالے سے اپنا ذہن بدلیں گے۔