انسپکٹر شہزادی گیلانی صوبہ خیبر پختونخواہ میں تعینات ہیں اور بطور خاتون پولیس افسر ملک کے شمال مغربی صوبے میں کام کرنا ان کے لیے بعض اوقات مشکل ہو جاتا ہے۔ شہزادی گیلانی کو پولیس فورس میں شمولیت کے لیے انھیں اپنے باپ کی حکم عدولی کرنا پڑی، اپنی شادی ختم کرنا پڑی اور اپنی بنیادی تربیت کے لیے بھی قیمت ادا کرنا پڑی۔
دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والی خاتون انسپکٹر شہزادی گیلانی

1
انسپکٹر شہزادی گیلانی صوبہ خیبر پختونخواہ میں تعینات ہیں۔

2
بچپن میں شہزادی گیلانی اپنے والد کی طرح فوج میں شمولیت اختیار کرنا چاہتی تھیں۔ مگر پھر انہوں نے اپنے لیے پولیس کا شعبہ اختیار کیا۔

3
خیبر پختونخواہ میں خواتین بہت کم پولیس کا شعبہ اختیار کرتی ہیں۔

4
شہزادی کہتی ہیں، ’میرے بہن بھائیوں کا کہنا تھا کہ پولیس عورت کی عزت نہیں کرتی۔ مجھے پولیس میں شمولیت کے لیے بہت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔‘