پاکستان میں دریائے چناب میں آنے والا ایک بڑا سیلابی ریلہ پنجاب کے جنوبی ضلع ملتان کی حدود سے گزر رہا ہے اور حکام کے مطابق اس سے ملتان کے لگ بھگ 300 دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 274 ہو گئی ہے جب کہ ہزاروں خاندان اب بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
سیلابی ریلے سے پنجاب کے جنوبی اضلاع میں تباہی جاری

1
صوبائی حکام کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ایک لاکھ چالیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

2
پنجاب میں کئی جگہوں پر بیراجوں کو بچانے کے لیے حفاظتی پشتوں میں شگاف ڈالنے پڑے جس سے بہت سے دیہات زیر آب آ گئے۔

3
آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں جھنگ، اٹھارہ ہزاری، احمد پور سیال، پیرکوٹ اور چنیوٹ میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

4
پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔