رسائی کے لنکس

اجے بساریہ پاکستان میں بھارت کے نئے ہائی کمشنر نامزد


پاکستان میں بھارت کے نامزد ہائی کمشنر اجے بساریہ۔ فائل فوٹو
پاکستان میں بھارت کے نامزد ہائی کمشنر اجے بساریہ۔ فائل فوٹو

اجے بساریہ کی تقرری ایسے وقت میں ہوئی جب پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں خاصی سرد مہری پائی جاتی ہے۔

بھارتی حکومت نے ایک تجربہ کار سفارتی افسر اجے بساریہ کو پاکستان میں اپنا نیا ہائی کمشنر مقرر کر دیا ہے۔ وہ سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کی جگہ فرائض سنبھالیں گے جنہیں گزشتہ ماہ چین میں بھارت کا سفیر مقرر کر دیا گیا تھا۔

اجے بساریہ بھارتی فارن سروس کے 1887 کے بیچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ اس وقت پولینڈ میں بھارت کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

اجے بساریہ روسی زبان بھی بولتے ہیں اور 1988-1991 کے دوران ماسکو میں بھارتی سفارتخانے میں اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 1999 سے 2004 تک بھارتی وزیر اعظم کے پرائیویٹ سیکٹری رہ چکے ہیں اور جنوری 2015 سے وہ پولینڈ میں بھارتی سفیر کی حیثیت سے تعینات تھے۔ پولینڈ کے ساتھ ساتھ وہ لیتھوانیہ میں بھی بھارتی سفیر تھے۔

اجے بساریہ کی تقرری ایسے وقت میں ہوئی جب پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں خاصی سرد مہری پائی جاتی ہے۔ گزشتہ برس بھارت نے پاکستان میں منعقد ہونے والے مجوزہ سارک سربراہ اجلاس میں شرکت سے بھی انکار کر دیا تھا جس کے باعث یہ اجلاس منسوخ کر دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG