رسائی کے لنکس

logo-print

پاک بھارت فٹ بال سیریز


پاک بھارت فٹ بال سیریز

بھارت کی فٹ بال فیڈریشن کا کہناہے کہ ان کی قومی ٹیم پاکستان کے ساتھ تین میچوں کا سیریز آئندہ ماہ انگلینڈ میں کھیلے گی۔

یہ اعلان پیر کے روز فیڈریشن کے صدر پرافل پاٹیل نے ایک بیان میں دیا جس میں انھوں نے کہا کہ ”پاکستان کے ساتھ کھیلنا ہمیشہ اہم رہا ہے اور شائقین اس کا انتظار کریں گے۔“

اس دورے کے دوران مانچسٹر، کوونٹری اور لندن میں میچ کھیلے جائیں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان متبادل جگہوں پر کھیلے جانے والی یہ پہلی سیریز ہوگی۔ آخری بار دونوں ٹیمیں 2005ء میں پاکستان میں مدمقابل آئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG