اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا دھرنا اتوار کو دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دونوں جماعتوں کے کارکنان نے کھلی فضا میں رات گزاری۔ ان کے لیے یہیں کھانے کا انتظام بھی کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا دھرنا جاری

1
عوامی تحریک کا ایک کارکن جھنڈا لہرا کر اپنے ساتھیوں کا حوصلہ بڑھا رہا ہے۔

2
پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔

3
شب بسری کے بعد دھرنے دینے والے ناشتہ کر رہے ہیں۔

4
دھرنوں کی جگہ کے قریب لوگوں کے استعمال کے لیے پانی کے کنٹینرز بھی رکھے گئے ہیں۔