پاکستان کے شہر کراچی میں ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈے پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 حملہ آوروں سمیت کم ازکم 28 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق پانچ گھنٹوں سے زائد وقت تک دہشت گردوں کے خلاف جاری رہنے والی کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں پولیس، رینجرز، ائیر پورٹ سکیورٹی فورس اور ہوائی اڈے کے عملے کے افراد شامل ہیں۔