پاکستان میں حزب مخالف کی جماعت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لاہور سے اسلام آباد کی جانب ’لانگ مارچ‘ شروع ہو گیا ہے۔ جب کہ مذہبی اور سیاسی جماعت پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو بھی اسلام آباد کی جانب ’انقلاب مارچ‘ کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد کی جانب مارچ کا سفر جاری

1
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لاہور سے اسلام آباد کی جانب ’لانگ مارچ‘ شروع ہو گیا ہے۔

2
عمران خان نے لاہور میں زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ میں اپنےحامیوں سے خطاب میں کہا کہ وہ ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے۔

3
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو بھی اسلام آباد کی جانب ’انقلاب مارچ‘ کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔

4
اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے ہیں۔