پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی تازہ زمینی کارروائی میں 19 ’شدت پسند‘ مارے گئے۔جب کہ کارروائی کے دوران خودکش حملے میں سات فوجی بھی ہلاک ہوئے۔ شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج نے گزشتہ سال جون سے ’ضرب عضب‘ کے نام سے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
شمالی وزیرستان میں آپریشن ’ضرب عضب‘ جاری

1
شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج نے گزشتہ سال جون سے ’ضرب عضب‘ کے نام سے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

2
فوج کے مطابق افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے کے بیشتر حصے کو دہشت گردوں سے صاف کروا لیا گیا ہے۔

3
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اتوار کی شب افغان سرحد کے قریب ایک علاقے میں شدید جھڑپ میں 19 دہشت گرد مارے گئے۔

4
شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضرب عضب میں سینکڑوں شدت پسند مارے جا چکے ہیں۔