رسائی کے لنکس

پاکستان: پولیو کے 4 نئے کیسز


pakistan polio
pakistan polio

پاکستان میں پولیو کے نئے کیسز میں سے 3 کا تعلق صوبہ ِخیبرپختونخوا کے شہر بنوں، صوابی، خیبر ایجنسی اور صوبہ سندھ کے شہر کراچی سے بتایا گیا ہے۔

پاکستان میں پولیو کے وائرس کا حملہ مسلسل جاری ہے. پاکستان میں گزشتہ روز پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جسکے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 53 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں پولیو کے نئے کیسز میں سے 3 کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں، صوابی، خیبرایجنسی اور صوبہ سندھ کے شہر کراچی سے بتایا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں قائم قومی ادارہ صحت کے ادارے نے بھی ان کیسز کی تصدیق کردی ہے۔

پولیو وائرس کا شکار ہونےوالے بچوں کی عمریں 3 ماہ سے ایک سال تک کے لگ بھگ ہے۔


رواں برس صوبہ سندھ سے 4، صوبہ پنجاب سے 3 اور باقی کیسز کا تعلق قبائلی علاقوں سے ہے جبکہ بلوچستان سے رواں سال کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ رواں برس اب تک 53 کیسز سامنے آئے ہیں واضح ہو کہ گزشتہ سال 2012 میں پاکستان میں پولیو کے 58 کیسز رہورٹ ہوئے تھے

پاکستان کا شمار دنیا کے ان تین ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیو کی بیماری کا جڑ سے خاتمہ ہونا ابھی باقی ہے افسوسناک امر یہ ہے کہ 2004 سے جاری پولیو مہم چلائے جانے کے بعد بھی پولیو سے پاک ملک قرار نہیں دیا گیا۔
XS
SM
MD
LG