پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 61 ہو گئی ہے جب کہ 117 زخمی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر حملہ
5
ہلاک ہونے والوں میں 60 پولیس اہلکار جب کہ ایک فوجی افسر شامل ہے۔
6
پولیس کا یہ تربیتی مرکز خاصے بڑے علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔
7
اطلاعات کے مطابق اس تربیتی مرکز میں لگ بھگ 700 زیر تربیت پولیس اہلکار موجود تھے۔
8
یہ حملہ پیر کی شب رات دس بجے کے قریب کیا گیا جب دو خودکش حملہ آوروں سمیت تین شدت پسندوں نے سریاب پولیس ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا۔