پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 61 ہو گئی ہے جب کہ 117 زخمی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر حملہ

1
حکام کے مطابق تربیتی مرکز سمیت علاقے کو سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد منگل کی صبح کلیئر قرار دے دیا۔

2
آرمی چیف راحیل شریف نے کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز کا دورہ کیا۔

3
کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 61 ہو گئی ہے جب کہ 117 زخمی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

4
اس حملے کی ذمہ داری ایک غیر معروف گروہ ’لشکر جھنگوی العالمین‘ نے قبول کی ہے۔