پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں پیر کی صبح ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 سے تجاوز کر گئی اور منگل کو بلوچستان بھر میں تعلیمی ادارے بند رہے جب کہ اس واقعے کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال کی وجہ سے مرکزی شہر کوئٹہ کے تمام کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر بتائی جاتی ہے۔
کوئٹہ میں سوگ، کاروباری مراکز بند

1
اس واقعے کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال کی وجہ سے مرکزی شہر کوئٹہ کے تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔

2
کوئٹہ میں پیر کی صبح ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔

3
صوبائی حکومت نے اس واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

4
منگل کو بلوچستان میں تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔