پاکستان میں ماہِ رمضان کا پہلا عشرہ جاری ہے۔ اس مہینے میں جہاں مسلمان عقیدت و احترام سے روزے رکھتے ہیں اور خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں، وہیں اس ماہ میں ہر مسلمان اپنی استطاعت کے مطابق زیادہ سے زیادہ روزہ داروں کو افطار کرانے کی بھی کوشش کرتا ہے۔
تصاویر: پاکستان میں رمضان
13
لاہور میں دو رضاکار ایک اجتماعی دسترخوان پر روزے داروں میں افطار کا سامان تقسیم کر رہے ہیں۔ ایسے دسترخوان پہلی رمضان المبارک سے شروع ہوتے ہیں اور آخری روزے تک جاری رہتے ہیں۔
14
اسلام آباد میں رضاکار ایک اجتماعی دسترخوان پر روزے داروں کے لیے افطار کا اہتمام کر رہے ہیں۔
15
اسلام آباد کی ایک شاہراہ پر روزے دار افطار کے وقت کے منتظر ہیں۔