رسائی کے لنکس

چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کی اسپین کے ہاتھوں بھی شکست


چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کی اسپین کے ہاتھوں بھی شکست
چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کی اسپین کے ہاتھوں بھی شکست

چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں اسپین نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم نے میچ کے ابتدا میں پرجوش انداز میں کھیل شروع کیا لیکن مخالف ٹیم نے کھیل کے چھٹے میں گول کرکے برتری حاصل کرلی جسے کچھ ہی دیر کے بعد پاکستان نے برابر کردیا۔

فاؤل پلے کے باعث پاکستانی کھلاڑی محمد وسیم اور اسپین کے راک اولیوا کو ییلو کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔ کھیل کے پہلے ہی ہاف میں مخالف ٹیم نے ایک اور گول کرکے اپنا پلڑا بھاری کرلیا۔

دوسرے ہاف میں پاکستان کے سہیل عباس نے پینلٹی کارنر پر مقابلہ برابر کردیا۔ لیکن اس کے بعد اسپین نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مزید دو گول کر کے فتح حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنے پہلے میچ میں بھی انگلینڈ کے خلاف ہار چکی ہے۔

پاکستان اپنا اگلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

XS
SM
MD
LG