وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوں تو نئی، پرانی اور منفرد گاڑیاں سڑکوں پر دوڑتی نظر آتی ہیں لیکن "ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب آف پاکستان" نے اس شہر میں تین درجن سے زائد تاریخی گاڑیوں کو ایک ہی جگہ اکٹھا کر کے شائقین کے ذوق کی تسکین کے لیے ایک اچھوتا موقع فراہم کیا۔ تحریر و تصاویر: ناصر محمود
اسلام آباد میں نایاب اور تاریخی کاروں کی نمائش
5
کلب کے ممبران کے بقول ان کا مقصد جہاں نایاب گاڑیوں کے شوق کو اجاگر کرنا ہے وہیں بیرونی دنیا کو پاکستان کے ایک مثبت پہلو سے روشناش کروانا بھی ہے۔
6
نایاب اور تاریخی کاروں کی نمائش لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہی۔
7
خواتین میں بھی پرانی گاڑیوں کا شوق نمایاں طور پر دیکھنے میں آیا۔
8
شو کے ممبران نے کہا کہ کلاسیک اور پرانی گاڑیاں رکھنے والے افراد پر زور دیتے ہیں کہ وہ آگے آ کر ان شوز کا حصہ بن کر لوگوں کو تفریح فراہم کریں۔