وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوں تو نئی، پرانی اور منفرد گاڑیاں سڑکوں پر دوڑتی نظر آتی ہیں لیکن "ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب آف پاکستان" نے اس شہر میں تین درجن سے زائد تاریخی گاڑیوں کو ایک ہی جگہ اکٹھا کر کے شائقین کے ذوق کی تسکین کے لیے ایک اچھوتا موقع فراہم کیا۔ تحریر و تصاویر: ناصر محمود
اسلام آباد میں نایاب اور تاریخی کاروں کی نمائش

1
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں "ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب آف پاکستان" پرانی اور منفرد گاڑیاں کو نمائش کے لیے پیش کیا۔

2
ان گاڑیوں میں نواب آف بہاولپور کے زیر استعمال 1948 کی برطانوی ساختہ 'جیگوار' اور امریکی ساختہ کیڈلک خاص توجہ کا مرکز تھیں۔

3
کیڈلک گاڑی سابق صدر ایوب خان کے زیر استعمال رہ چکی ہے۔

4
یہ کلب ہر سال کراچی سے پشاور تک ان تاریخی کاروں پر بذریعہ سڑک سفر کرتا ہے۔