پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ یک طرفہ ثابت ہوا جسے پاکستان نے 143 رنز سے جیت لیا۔ اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے کم تجربہ کار کھلاڑیوں کو 203 رنز جیسا مشکل ہدف دے دیا۔ جواباً پوری مہمان ٹیم 13 اعشاریہ چار اوورز ہی کھیل پائی اور صرف 60 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
تصاویر: نو سال بعد کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال
![نو سال بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی پاک سر زمین شاد باد کی صداؤں سے گونج اٹھا۔](https://gdb.voanews.com/62edb987-9d9d-420f-9848-3bb4453919d7_w1024_q10_s.jpg)
1
نو سال بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی پاک سر زمین شاد باد کی صداؤں سے گونج اٹھا۔
![میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے قومی ترانے بجائے گئے۔](https://gdb.voanews.com/813e7180-540f-4366-84da-db600f2a9cc4_w1024_q10_s.jpg)
2
میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
![ویسٹ انڈیز کپتان جیسن محمد نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔](https://gdb.voanews.com/3cc19f4d-8dba-487f-8790-c8db80f92d2b_w1024_q10_s.jpg)
3
ویسٹ انڈیز کپتان جیسن محمد نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔
![پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور فخر زمان نے کیا۔](https://gdb.voanews.com/533d6934-2a4b-48ab-8194-0e18184dc17c_w1024_q10_s.jpg)
4
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور فخر زمان نے کیا۔