پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ یک طرفہ ثابت ہوا جسے پاکستان نے 143 رنز سے جیت لیا۔ اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے کم تجربہ کار کھلاڑیوں کو 203 رنز جیسا مشکل ہدف دے دیا۔ جواباً پوری مہمان ٹیم 13 اعشاریہ چار اوورز ہی کھیل پائی اور صرف 60 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
تصاویر: نو سال بعد کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال
9
دو سو تین رنز کے جواب میں مہمان ٹیم چودھویں اوور میں محض ساٹھ رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
10
پاکستان کی جانب سے محمد عامر، محمد نواز اور شعیب ملک نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
11
حسن علی، شاداب خان اور حسین طلعت نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
12
دونوں کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ تقریب رونمائی میں ایک انداز۔