رسائی کے لنکس

امریکہ میں پاکستانی طلبا کی غیر نصابی سرگرمیاں


امریکہ میں پاکستانی طلبا کی غیر نصابی سرگرمیاں
امریکہ میں پاکستانی طلبا کی غیر نصابی سرگرمیاں

کیلی فورنیا کے شہر اروائین میں قائم یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے کلب اور سٹوڈنٹ آرگنائیزیشنز ہر سال میلہ لگاتی ہیں۔ نئے طلبہ کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ یہ میلہ کیمپس پر موجود مختلف ثقافتوں، زبانوں اور قومیتوں کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

سٹوڈنٹ افیئر کے وائس چانسلر ڈاکٹر مینول گومیز کہتے ہیں کہ سٹوڈنٹ کلبز اروائین میں کیمپس لائیف کا اہم جزو ہیں، اور 450 کلب اور آرگنائزیشنز کی مدد سے طلبہ اپنی ثقافت اور روایات کیمپس پر برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انڈر گریجویٹ پروگراموں میں داخلہ لینے والے غیر امریکی کو اپنی ثقافت اور روایات بہت عزیز ہیں، لہٰذا ان روایات کو قائم رکھنے کے لیے وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کیمپس پر مختلف کلبوں اور تنظیموں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔

نئے طلبہ کی دلچسپی خواہ سائنس میں ہو یا فنون لطیفہ میں۔ مذہب میں یا سیاسی سرگرمیوں میں، یہاں موجود کلب اور ادارے ہر شعبے کی نمائندگی کرتی ہیں۔ نئے طلبا کو صرف بوتھ پر اپنا نام اور ای میل کا پتا درج کرانا ہوتا ہے۔

ان تمام بوتھس اور میزوں میں سے ایک میز کے پیچھے ایک جانا پہچانا، سبز و سفید ہلالی پرچم لہرا رہا ہے۔ یہ ہے پاکستانی سٹوڈنٹ آرگنائزیشن جہاں کچھ نئے طلبا اپنے نام درج کرا رہے ہیں۔

اس یونیورسٹی میں پاکستانی سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن گذشتہ چار برسوں سے قائم ہے۔ پی ایس اے کی صدر آمنہ محی الدین کہتی ہیں کہ پی ایس اے کے ذریعے طلبا غیر پاکستانی طلبا کے علاوہ دوسرے پاکستانی طلبا کو بھی پاکستانی ثقافت اور روایات کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔

مزید تفصیلات آپ ویڈیو میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG